پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سےمتعلق اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 143 شہری جاں بحق اور 488 افراد زخمی ہوئے جب کہ 121 مویشی ہلاک ہوئے اور 200 گھر متاثرہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جب کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
سبزی فروش کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی؛ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔