نشہ کیسے گھر اجاڑتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ نشے اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا۔
نشہ ایسی لت ہے جو انسان کے ہوش و حواس چھین لیتا اور اپنے پرائے کی تمیز بھلا دیتا ہے۔ اسی لیے اسلام میں نشے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ ایک نشے کے عادی اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقہ خانیوال میں پیش آیا۔ جہاں اختر نامی شخص جو نشئی ہونے کے ساتھ جوئے کی لت کا عادی بھی تھا۔ اس شقی القلب کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اپنے دو کمسن بچوں کی بازی لگا کر انہیں جوئے میں ہار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ورلڈ سنوکر چیمپئ محمد آصف کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
بچوں سے محروم ہونے والی مظلوم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کے بچے لینے آئے اور بتایا کہ اس کا شوہر جوئے میں ان بچوں کو ہار چکا ہے۔ میرے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر وہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔
خاتون نے بتایا کہ صورتحال سے آگاہ کر کے اپنے والد کو بلایا تو شوہر نشے کی حالت میں گھر آیا۔ مجھ پر تشدد کر کے میرے بچے 3 سالہ عبدالرحمان اور 5 سالہ فیضان کو چھین لی