مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا 9
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی کے مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فواد چودھری کی درخواست کو جزوی طور پر منظور کر لیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں میں مقدمات کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی اور ٹرائل پر کوئی حکم امتناع نہیں دیا گیا۔
فواد چودھری نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ لاہور اور فیصل آباد کے مقدمات پر سٹے آرڈر دینے یا نہ دینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ کو حاصل ہے۔
فیصلے کے مطابق، مقدمات کی شفاف اور قانونی کارروائی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔