وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ (ماسٹر کیٹیگری) کا ٹائٹل جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی کو فائنل میں شکست دے کر اپنی مہارت، محنت اور غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی سطح پر فخر سے بلند کیا ہے
مچھر کالونی میں بدنامہ زمانہ ماما یعقوب کا منشیات کا اڈہ بند
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا:
“محمد آصف کی جیت نہ صرف کھیل کے میدان میں پاکستان کی کامیابی ہے بلکہ یہ نوجوانوں کے لیے ایک مثال بھی ہے کہ استقامت، محنت اور جذبہ کامیابی کی کنجی ہیں۔ ہمیں اپنے ہیرو پر فخر ہے۔”
مریم نواز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومت پنجاب مستقبل میں سنوکر اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کرے گی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم مزید بلند ہو۔