وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا شہری مقدمے سے بری

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا شہری مقدمے سے بری

لاہور کی عدالت نے ساجد نامی شہری کے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملے پر بنائے گئے مقدمے سے شہری کو ڈسچارج کر دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں گزشتہ روز ساجد نواز نامی شہری کے بیٹے نے اپنے والد کی بازیابی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے پولیس حکام کو ملزم کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں، نااہل قرار

منگل کے روز تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے ساجد نواز کو عدالت میں پیش کیا، عدالتی حکم پر پولیس نے شہری کی ہتھکڑیاں کھول دیں، فاضل جج نے شہری کو مقدمے سے بری کر دیا۔

ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔