پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں اوران کے لواحقین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے نارواسلوک اور جیل ملازمین کی کرپشن کی شکایت پر درخواست جمع کرنے کی جھنجھٹ دور کردی گئی ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات نے ایک موبائل ایپ متعارف کرادی ہے جس کو موبائل پرڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنی شکایت اس ایپ کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم نے نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے بتایا کہ اس ایپ پر 24 گھنٹے جب چاہیں شکایت کرسکتے ہیں اور ایپ پر درج کی جانے والی شکایت کا جواب بھی 24 گھنٹوں کے اندر دیا جائے گا۔ قیدیوں کے رشتہ داروں نے اس موبائل ایپ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
موبائل ایپ کےعلاوہ اگر کسی قیدی کو جیل ملازم کے خلاف شکایت کرنی ہوگی تو پنجاب کی جیلوں میں لگے پی سی اوز سے ایک مخصوص بٹن کو دبا کر اپنا وائس میسج ریکارڈ کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔