کراچی کے علاقے سکھن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر بہن نے اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سومار کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ جائے وقوع پر پہنچے اور ابتدائی شواہد کا جائزہ لیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بہن کو حراست میں لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا۔
پاکستانیوں نے ایک سال میں 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے پی لی
ملزمہ کے بیان کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر عرصے سے اختلافات جاری تھے۔ اتوار کی شام ان کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی، جس پر ملزمہ نے غصے میں آ کر بھائی کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔