برطانوی خاتون

برطانوی خاتون کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل غائب ہونے کا انوکھا انکشاف

لندن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون بیتھ مارٹن، جو دو بچوں کی ماں تھیں، ترکیہ میں تعطیلات کے دوران پراسرار حالات میں وفات پا گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ان کے انتقال کے بعد جب میڈیکل جانچ مکمل ہوئی تو انکشاف ہوا کہ ان کے جسم سے دل غائب ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیتھ مارٹن نے اپنی طبیعت کی خرابی کی شکایت کی تھی، اور انہیں سفر کے دوران فوڈ پوائزننگ کا شبہ تھا۔ استنبول پہنچنے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر وہ اسپتال میں داخل ہوئیں اور اگلے ہی روز ان کی موت واقع ہوگئی۔

ترک وزارت صحت نے ابتدائی طور پر بتایا کہ خاتون کی وفات کئی اعضاء کے اچانک ناکام ہونے کی وجہ سے ہوئی، تاہم انہوں نے مکمل تفصیلی رپورٹ جاری نہیں کی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ موت کی حقیقی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خاتون نے ترکیہ میں وفات سے قبل کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی تھی، جس سے اس واقعے کی پراسراریت مزید بڑھ گئی ہے۔