لاہور کے مختلف علاقوں کو “نو برڈ زون” بنانے کیلئے ‘رنگ فینسنگ’ (فضائی حفاظتی حصار بنانے) کا فیصلہ-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مسافر جہازوں کی حفاظت کےلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت-
ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ-
ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم-
ہوائی اڈوں کے قریب ایسا کوئی کاروبار کرنے کی پابندی ہوگی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ پیدا ہو، پنجاب حکومت نے حکم جاری کر دیا –
ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی، نوٹیفیکیشن
چمڑا رنگنے، چمڑے سے اشیاء بنانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ضابطوں کا سخت اطلاق، کھلے عام جانوروں کی کھالوں کی دہلائی پر پابندی لگا دی گئی، نوٹیفیکیشن-
ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، نوٹیفیکیشن –
ایسی تمام وجوہات کو ختم کیا جائے جس سے پرندوں کے جھنڈ ہوائی اڈوں کے قریب جمع ہوتے ہیں، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن –
گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، کبوتر پالنے، بڑی تعداد میں کبوتر اڑانے، درباروں اور عوامی مقامات پر دانہ ڈالنے اور حد سے پرندوں کو جمع ہونے سے روکا جائے، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن –
طیارے کے ٹیک آف، لینڈنگ اور کم اونچائی پر پرواز کے دوران پرندوں کا طیاروں سے ٹکراؤ حادثات کا سبب بنتے ہیں، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن –
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے مطابق، 90 فیصد سے زائد حادثات 3 ہزار فٹ سے کم بلندی پر ہوتے ہیں، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن –
پنجاب وائلڈ لائف قانون پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے، خلاف ورزی پر گرفتاریاں، سزائیں اور جرمانے ہوں گے، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن-