پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام چلے گی۔
ترجمان اورنج ٹرین کے مطابق چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے، 10 منٹ چارج میں الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرام میں 250 مسافروں کی گنجائش ہے، 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہوں گے: وزیر اعلیٰ کے پی
ترجمان اورنج ٹرین نے بتایا ہے کہ ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا، ٹرام کو ٹھوکر سے ہربنس پورہ کے روٹ پر چلانے کی تجویز ہے۔
ترجمان نے کہا ” سب سے پہلے ٹرام سروس مفت ہوگی ، اگر ٹرائل کامیاب رہا تو ٹکٹ کی قیمتیں باقاعدہ استعمال کے لیے متعارف کرائی جائیں گی۔”