تلخ کلامی

معمولی تلخ کلامی جان لیوا جھگڑے میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق

چڑہوئی کے نواحی علاقے سیری میں معمولی تلخ کلامی جان لیوا تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معمولی تنازعے پر ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں محمد معروف عرف “منا” موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

زرائع کے مطابق مرحوم چڑہوئی بازار میں ایک ٹی اسٹال چلا رہا تھا اور آج کسی ذاتی کام کے سلسلے میں گاؤں آیا ہوا تھا، جہاں اس کا کسی سے جھگڑا ہو گیا۔ معمولی تلخ کلامی نے دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد رخ اختیار کر لیا، جو اس کی جان لے گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چڑہوئی منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے