A message of congratulations from Sindh Home Minister Ziaul

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی لاڑکانہ اور متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز کے لیئے شاباش کا پیغام۔۔

آپ تمام اور آپکی ٹیمز کی جرائم کے خلاف انتھک محنت لگن اور فرض شناسی لائق ستائش و تحسین ہے۔وزیر داخلہ سندھ۔

لاڑکانہ ڈویژن اور اسکے متعلقہ اضلاع میں اغواء برائے تاوان جیسے کرائم کو زیرو کی سطح تک لانے پر میں آپ تمام کو مبارکباد دیتا ہوں

جرائم کے خلاف آپ لوگوں کی کارکردگی سے پولیس کی نیک نامی اور شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔ضیاء الحسن لنجار

عوام کا پولیس پر جو غیرمتزلزل اعتماد ہے اسے بھی تقویت ملی ہے۔وزیر داخلہ سندھ

جرائم ہیشہ اور انسانیت دشمن ملزمان یہ جان لیں کہ پولیس انکے خلاف سر بکف ہے۔وزیر داخلہ سندھ

ہم مشترکہ اور ٹھوس اقدامات سے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور انکے سہولتکاروں کا قلع قمع کرینگے۔ضیاء الحسن لنجار

ایسے اقدامات کریں کہ جرائم کے ارتکاب سے قبل ملزمان سوچنے پر مجبور ہوجائیں۔وزیر داخلہ سندھ

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں جنوری سے لیکر رواں سال 2025 میں ابتک مجموعی طور پر 81 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

سعودی عرب نے حوثی حملے سے بچنے والے یونانی بحری جہاز کے عملے کو پناہ دے دی

141 مغویان رپورٹڈ جبکہ 151 رپورٹ نہیں کیئے گئے تھے۔وزیر داخلہ سندھ

پولیس نے مغویان کی بازیابی کے حوالے سے اغواء کار ڈاکوؤں کے خلاف مجموعی طور پر میں 292 مغویان کی صحیح سلامت بازیابی ممکن ہوئی۔وزیر داخلہ سندھ

رواں سال 21 جون کو شکارپور کے علاقے رحیم آباد کے مغوی کو لاڑکانہ پولیس نے کام کرتے ہوئے 15 جولائی کو ایک چھاپہ مار ایکشن کے دوران بازیاب کرایا۔۔وزیر داخلہ سندھ

اسوقت لاڑکانہ ڈویژن اور اسکے جملہ اضلاع میں مغویوں کی تعداد زیرو ہوچکی ہے۔وزیر داخلہ سندھ

جنوری 2024 تا رواں سال 15 جولائی لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں اغواء کے 81 کیسز درج ہوئے۔وزیر داخلہ سندھ

جن میں لاڑکانہ کے 04,شکارپور 29, جیکب آباد 05 جبکہ کشمور کے 04 کیسز شامل ہیں۔

مغویوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 141 کیسز رپورٹڈ تھے۔جن میں لاڑکانہ 01, شکارپور 48,جیکب آباد 05 جبکہ 75 کیسز کشمور کے تھے۔

ان رپورٹڈ کیسز کی تعداد 151 رہی جس میں بالترتیب 01, 68, 13 اور 68 کیسز کیساتھ 01 ان رپورٹڈ کیس قمبر کا بھی شامل ہے۔وزیر داخلہ سندھ

لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں 292 مغویان کو صحیح سلامت ڈاکوؤں سے بازیاب کرایا گیا۔وزیر داخلہ سندھ

جن میں لاڑکانہ سے 04,شکارپور 116, جیکب آباد 24 اور کشمور سے 143 کے علاوہ قمبر سے 01 مغوی کی بازیابی بھی شامل ہے۔وزیر داخلہ سندھ

علاوہ اذیں شکار پور کے علاقے رحیم آباد سے اغواء ہونیوالے شخص کو بھی شکارپور پولیس نے بازیاب کرایا۔جو رواں سال 21 جون کو اغواء کیا گیا تھا۔۔وزیر داخلہ سندھ