اجلاس کی صدارت وزیر قانون،داخلہ و پارلیمانی تعلقات سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کی۔
اجلاس میں چیئرمین سندھ بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس 2025 سے متعلق مختلف ترجیحات و تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اسوقت پاکستان کے چاروں صوبوں میں زرعی انکم ٹیکس کا قانون یکساں ہے۔چیئرمین ایس آر بی
زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور نفاذ کا طریقہ کار چاروں صوبوں میں مختلف ہے۔چیئرمین ایس آر بی
اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس 2025 رولز کے مسودے پر غور و خوض کیا گیا اور مذید تجاویز دی گئیں۔
زرعی انکم ٹیکس کے ڈرافٹ میں مذید بہتری کی ضرورت ہے۔ضیاء الحسن لنجار
2800 ارب کا گردشی قرضہ، گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر غور
ترتیب کردہ مسودے کو محکمہ قانون کی جانب سے باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد کمیٹی میں پیش کیا گیا۔
زرعی انکم ٹیکس 2025 کے ڈرافٹ کی مذید جانچ پڑتال کے بعد جامع تجاویز و سفارشات پر مشتمل مسودہ جلد سے جلد ارسال کیا جائے۔وزیر قانون سندھ
جامع اور قابل عمل سفارشات پرمشتمل مسودہ برائے منظوری و توثیقی اقدامات وزیر اعلی سندھ کو پیش کیا جائیگا۔ضیاء الحسن لنجار
حکومت سندھ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنیکی خواہاں ہے۔ضیاء الحسن لنجار
زرعی انکم ٹیکس کے ٹیکس ریٹرن فارمیٹ کو آسان بنایا جائے۔صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری