A major breakthrough in cryptocurrency and blockchain in Pakistan

پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت

پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کے پیش نظر پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملک میں بٹ کوائن ذخائر قائم کیے جائیں گے۔

نیو یارک کے معروف آزاد میڈیا پلیٹ فارم کوائن ٹیلی گراف میگزین نے پاکستان کے کرپٹو اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی معیشت میں مالی استحکام اور تکنیکی ترقی کی جانب ایک مثبت سنگ میل ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان

وزیر مملکت اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان میں موجود بٹ کوائنز کو قومی ذخیرے میں شامل کیا جائے گا اور ان سے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے ذریعے آمدن حاصل کی جائے گی۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈی فائی پروٹوکولز کے تحت پاکستان بغیر کسی بینکنگ سسٹم کے قرضہ جات اور مالی لین دین ممکن بنا سکے گا۔