Woman gang-raped in Lahore's Chohang, two main accused killed

لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک

چوہنگ کے علاقے میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعے کے مرکزی دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا، جہاں 4 ملزمان نے انہیں روک کر خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔

متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق تین ملزمان جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان تھیں نے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں فون کے ذریعے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا گیا۔

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد لاہور میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 18 اگست بروز پیر سے ہو گا

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، تاہم بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت