Two passengers fall to their deaths while sleeping on the roof

نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سوئے 2 مسافر گرکر جاں بحق

نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔

انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

پولیس کا کہنا ہےکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔