عالمی ایجنسی فیک نیوز واچ ڈاگ کا پاکستان سے متعلق تفصیلی وائٹ پیپر جاری
وائٹ پیپر پیٹرولیم سے متعلق جھوٹ” کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل ہے
پاکستان میں حقیقی قیمت چھپا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ
قیمتوں پر آئی ایم ایف کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، فیصلہ حکومت ہی کرتی ہے، رپورٹ
عالمی قیمتوں کو جواز بناکر اصل وجوہات عوام سے چھپائی گئیں، فیک نیوز وچ ڈاگ
سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ
سال 2000 پاکستان میں پٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ
2025 میں قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا، رپورٹ
پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا
ہر لیٹر پٹرول پر 103 روپے لیوی اور ٹیکسز سے عوامی استحصال جاری ہے، رپورٹ
پیٹرولیم لیوی کے نام پر گزشتہ سال عوام سے 1.02 کھرب نکلوائے گئے، رپورٹ
2022 سے سال 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 118 روپے کا اضافہ ہوا، رپورٹ
پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن” فریب ہے قیمتیں حکومت ہی طے کرتی ہے، رپورٹ
اوگرا صرف سفارش کرتا ہے، فیصلے کا اختیار وزارت کے پاس ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ
پٹرولیم قیمتوں میں کمی تاخیر کا شکار، جبکہ فوری اضافہ دوہرا معیار ہے، رپورٹ
عوامی ریلیف سے گریز اور محصولات جمع کرنے میں جلد بازی کی جاتی ہے، رپورٹ
عوام کو صرف قیمت بتائی جاتی ہے، قیمت کا فارمولا چھپایا جاتا ہے، وائٹ پیپر
قومی مفاد کی آڑ میں عوام پر بوجھ اور حکومتی مراعات برقرار ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ
ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ سے بھی فیول مزید مہنگا ہوتا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ
کرنسی منیجمنٹ ناکام، اثرات پٹرول کی قیمت پر نظر آتے ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ
آئی ایم ایف کا پروگرام ریلیف کے بجائے مہنگائی کا سبب ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ
رواں سال ابھی تک حکومت کی جانب سے پیٹرولیم پر 825 ارب روپے کمائے گئے، وائٹ پیپر
پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کی نسبت عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ
عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمت کی بجائے پاکستان میں پٹرول 272 روپے ہے، وائٹ پیپر
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی سیاسی چال قرار
الیکشن سے قبل قیمتیں کم حکومت میں آنے کے بعد بڑھا دی جاتی ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ
پٹرولیم پر پاکستان کے مقابلے انڈیا، فرانس، تھائی لینڈ میں شفاف نظام ہے، وائٹ پیپر
پاکستان کا ماڈل میں بے ضابطگی، مداخلت اور معلومات کا فقدان ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ
پٹرولیم سے متعلق حقیقی اصلاحات کا وقت آ چکا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ وائٹ پیپر
رپورٹ میں قیمتوں کے تعاون کے لئے اوگرا کو با اختیار ادارہ بنانے کی سفارش