TCL launches new series of QD Mini LED TVs in Pakistan

ٹی سی ایل نے پاکستان میں کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی کی نئی سیریز متعارف کرا دی

ہوم انٹرٹینمنٹ کے شوقین صارفین کے لیے اچھی خبر، TCL نے پاکستان میں اپنی نئی QD-MiniLED ٹی وی سیریز لانچ کر دی ہے، جو جدید پکچر ٹیکنالوجی، پریمیئم ساؤنڈ، اور گیمنگ کے جدید فیچرز کے امتزاج کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

نئے ماڈلز میں Quantum Dot اور MiniLED ٹیکنالوجی، 2880 لوکل ڈمنگ زونز، 3000 نٹس برائٹنیس، اور CrystalGlow HVA پینل کے ذریعے اعلیٰ ویژول کوالٹی فراہم کی جاتی ہے۔ آڈیو کے لیے، TCL نے Bang & Olufsen کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ Dolby Atmos اور DTS:X سراؤنڈ ساؤنڈ کے ذریعے سینما جیسا تجربہ ممکن بنایا جا سکے۔

سی بی ڈی واک کی بیلٹنگ کامیابی سے مکمل – لاہور میں ریٹیل اور ڈائننگ کا نیا مرکز اب قریب تر

گیمنگ کے لیے، ٹی وی میں 144Hz ریفریش ریٹ، HDMI 2.1، 4K 120Hz سپورٹ، اور ultra-low latency جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، Google TV انٹرفیس کے ذریعے اسٹریمنگ اور ایپ استعمال کا تجربہ مزید آسان اور سمارٹ ہو جاتا ہے۔

TCL C7K سیریز اب 75، 85، اور 98 انچ اسکرین سائزز میں دستیاب ہے، جن کی قیمتیں 689,900 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔ یہ ماڈلز TCL کے فلیگ شپ اسٹورز، مجاز ریٹیلرز اور آن لائن ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔