پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سی بی ڈی پنجاب کے نام سے بھی جانی جاتی ہے نے اپنے نئے منصوبے سی بی ڈی واک کی کامیاب بیلیٹنگ کی۔بیلیٹنگ کاانعقاد لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جہاں پر ٹیکنالوجی کی مدد سے پوری شفافیت، برابری کے ساتھ بیلیٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف سرمایہ کارسٹیک ہولڈرز معروف لائف سٹائل، کھانے، رٹیل برانڈز کے نمائندگان موجود تھے۔
سی بی ڈی واک میں چار مرلہ کے 16 یونٹس کی بیلیٹنگ کی گئی۔ ان یونٹس میں سے آٹھ یونٹس سی بی ڈی لیک کے سامنے ہیں اور آٹھ یونٹس پارک سے سامنے ہیں۔ تمام یونٹس کی لوکیشن انتہائی اہمیت کی حامل اور دلکش ہے۔ سی بی ڈی پنجاب ان تمام یونٹس کا گرے سٹرکچر بنا کر دیگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ریٹائرڈ) منصور جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ”آج کی شفاف اور بے مثال بیلیٹنگ ہماری شفافیت کے عزم اور غیر معمولی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی مسلسل کوششوں کا عملی ثبوت ہے۔ سی بی ڈی واک لاہور کے کاروباری منظرنامے میں ایک نئی روح پھونکے گا اور شہری ترقی کے نئے معیار قائم کرے گا۔ ”
تقریب میں سی بی ڈی پنجاب کی اعلی قیادت نے شرکت کی جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس علی نذیر ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیگل بیرسٹر بلال کھوکھر، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ ریلیشنز علی وقار شاہ، اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق شامل تھے۔
اپنی بہترین لوکیشن،شاندارمنصوبہ بندی اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ، سی بی ڈی واک سی بی ڈی پنجاب کے اس مشن کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد لاہور کو عالمی سطح پر پہچانا جانے والا جدید کاروباری مرکز بنانا ہے۔