11 suspects arrested for killing couple over arranged marriage

پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوہٹہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 11 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

پنجاب میں آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی، بارشوں کا یہ سلسلہ زیادہ طاقتور ہوگا

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر عیدالاضحیٰ کے آس پاس پیش آیا اور اسے ’غیرت کے نام پر قتل‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چند افراد کو ایک خاتون اور مرد کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جن پر بظاہر محبت کی شادی کرنے کا الزام تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد لیویز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔