Pakistan Shaheens tour of England: Players actively participate in

پاکستان شاہینز کا دورۂ انگلینڈ: کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا

پاکستان شاہینز اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ تین ون ڈے اور دو تین روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔ سیریز کا باقاعدہ آغاز 22 جولائی سے ون ڈے میچز کے ساتھ ہوگا۔

دورے کے پیش نظر پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے آج بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ سیشن کوچز کی نگرانی میں ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف مراحل پر خصوصی توجہ دی۔ سیشن کا مقصد انگلینڈ کے حالات سے ہم آہنگی حاصل کرنا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید نکھارنا تھا۔

پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل
یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری کا حصہ بھی ہے۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم انگلینڈ میں قومی پرچم سربلند کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔