Fourth powerful monsoon system enters Khyber Pakhtunkhwa,

مونسون کا چوتھا طاقتور سسٹم خیبرپختونخوا میں داخل، موسلادھار بارشوں کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق مونسون کا چوتھا طاقتور سسٹم آج سے خیبرپختونخوا میں داخل ہو رہا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے اکثر علاقوں میں پھیل جائے گا۔ اس سسٹم کے باعث مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔

ادھر بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع جن میں لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، کلات، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی اور بارکھان شامل ہیں، وہاں بھی بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نشے کا عادی باپ جوئے میں 2 کمسن بچے ہار گیا
متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ شہریوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں ندی نالوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔