وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری اور ترجیحی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے۔

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے ملازمین کو 24 سال بعد ٹائم اسکیل کا اجرا
اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔