علی امین

حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والوں کو علی امین گنڈاپور کا واضح پیغام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ان کی حکومت گرانے کا کوئی اختیار نہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے گورنر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کریم کنڈی تو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے، حکومت گرانے کی باتیں محض افواہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سوات واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری جاری ہے اور جہاں کہیں بھی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ سوات کے مجرموں کو سزا دی جائے گی اور دریاؤں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو بھی ختم کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی حکومت قائم ہے اور اسے کسی سازش یا افواہ سے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔