یوم عاشورہ پر موسلادھار بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا
پنجاب میں مون سون کے دوسرے طاقتور اسپیل کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 5 جولائی سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کی شدت میں اضافے کے باعث یوم عاشورہ کے دوران موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر جلوسوں کے روٹس پر ڈرینیج سسٹم اور ڈسپوزل سسٹمز کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
پی ڈی ایم اے نے عاشورہ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور جلوسوں کی روانی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل الرٹ پر ہیں۔