اداکار ثاقب ثمیر کا سنسنی خیز انکشاف: جنات کے اثرات سے دوچار لڑکی کی مدد کی
پاکستانی شوبز کے معروف اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات کا سایہ تھا۔
ثاقب ثمیر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کرائے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھے۔ اسی گھر کے قریب ایک اور گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی ملاقات چھت پر ہوئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان دوستی ہوگئی اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھتا گیا۔
اداکار کے مطابق انہی میں سے ایک لڑکی پر جنات کا اثر تھا اور جب یہ حقیقت سامنے آئی تو وہ اپنی زندگی کے سب سے ہولناک لمحے سے گزرے۔ ثاقب ثمیر نے کہا کہ یہ ایسا خوفناک تجربہ تھا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔