ٹک ٹاک سے ماہانہ 2 کروڑ روپے کمانا ممکن ہے: مان ڈوگر کا انکشاف
معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کوئی ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آتا رہے تو وہ ماہانہ دو کروڑ روپے تک کما سکتا ہے۔ مان ڈوگر نے یہ بات حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مان ڈوگر نے ہنستے ہنستے کہا کہ ان کے قریبی دوست رجب بٹ کو چاہئے کہ وہ کم غصہ کیا کریں، جبکہ ڈکی بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ نہایا کریں کیونکہ وہ زیادہ نہانے کے عادی نہیں ہیں۔ ان کی اس مزاحیہ گفتگو نے پروگرام کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔
مان ڈوگر نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر محنت اور تسلسل سے کام کرنے والے لوگ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے بھی کما سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جسے مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے۔
واضح رہے کہ مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگز میں نظر آتے ہیں اور ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ مان ڈوگر کی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز مداحوں میں خاصا مقبول ہے