پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے استعفے سے متعلق زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر مراد راس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے زیر گردش خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا۔
Fake News. No I have Not resigned. Getting constant messages and calls. Quite a few people that made illegal requests in the past 31/2 years couldn’t get their work done by me, they must be praying for sure. 😊
— Murad Raas (@MuradRaasMR) March 28, 2022
وزیر تعلیم پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، استعفیٰ سے متعلق خبریں جعلی ہیں ،مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔
مراد راس نے کہا کہ بہت سے لوگ جنہوں نے گزشتہ 31 سالوں میں مجھے غیر قانونی درخواستیں بھیجیں وہ مجھ سے اپنا کام نہ کرواسکے، وہ ضرور دعا کررہے ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔