پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کو جائز قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ن لیگی وفد نے خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات کے دوران ن لیگ کے وفد نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ساتھ ہی تمام مطالبات کو جائز قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جس پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی ہے جس میں احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔