66 ہزار سے زائد شہری روس سے لڑنے واپس آگئے، یوکرین کا دعویٰ

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے 66 ہزار سے زیادہ یوکرینی باشندے بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں 15 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہر روسی محاصرے میں ہیں۔

روسی فوجیوں اور یوکرین کے درمیان کئی شہروں میں لڑائی جاری ہے، گزشتہ 10 دنوں میں 15 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

تاہم اب یوکرین کے وزیر دفاع کا دعویٰ ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے 66 ہزار سے زائد یوکرینی باشندے بیرون ملک سے واپس آئے ہیں، جو ہماری 12 بریگیڈز کے برابر ہے۔