جاپان کے شہر ہیروشیما پر ہونے والے تباہ کن ایٹمی حملے کو آج 80 برس مکمل ہو گئے، تاہم جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو لاحق خطرات آج بھی بدستور موجود ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق، ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کی 80ویں برسی کے موقع پر شہر میں ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی جس میں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور امن کے لیے سرگرم کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے موجودہ عالمی رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
پیدائش کی رجسٹریشن کے نئے قواعد پر شہریوں کی رہنمائی، لاہور میں آگاہی پروگرام کا انعقاد
ان کا کہنا تھا کہ آج کے عالمی سیاسی رہنما یہ سمجھنے لگے ہیں کہ اپنے ممالک کے تحفظ کے لیے جوہری ہتھیار ضروری ہیں، جو کہ ایک خطرناک سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ نہ صرف ماضی کے المناک تجربات سے حاصل کیے گئے سبق کو پس پشت ڈال رہا ہے بلکہ دنیا میں قیامِ امن کے لیے بنائے گئے عالمی فریم ورک کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
میئر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے دوبارہ سنجیدہ اقدامات کرے اور آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ دنیا فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرے۔




