کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی
آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پنجاب پولیس ملزمان کی جلد گرفتاری اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔