کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اجے دیوگن کے حسد کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
’’آج نیوز‘‘ کے مطابق، کاجول نے کہا کہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی قسم کی کوئی دشمنی یا منفی جذبات نہیں ہیں۔ انہوں نے افواہوں کو صرف بے معنی قیاس آرائیاں قرار دیا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کا آن-اسکرین جوڑا بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور ’’دل والے‘‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں دونوں کی زبردست کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
کاجول کے مطابق، شاہ رخ کے ساتھ ان کی طویل دوستی اور پروفیشنل تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں اور اجے دیوگن نے کبھی اس تعلق پر اعتراض نہیں کیا۔