ویسٹ مینجمنٹ، خصوصی نگرانی اور سخت فیصلوں کے ذریعے پرندوں سے لاحق خطرات کو کنٹرول کیا جائے گا
فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا قدم: ضلعی انتظامیہ لاہور کا ایئرپورٹ کے گرد پرندوں کے خطرات سے نمٹنے کا جامع ایکشن پلان
چیل گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی، شادی ہالوں اور پولٹری فضلات کو ٹھکانے لگانے کیلئے سخت ہدایات جاری
متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایل ڈبلیو ایم سی کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض، ہائی رسک علاقوں کی نگرانی سخت
لاہور، 11 جولائی 2025:
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں فضائی حدود کو محفوظ بنانے اور ہوائی اڈے کے قریب پرندوں سے جہازوں کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر کینٹ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے بریفنگ دی، جس کے بعد متعلقہ افسران کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ چیل گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور شادی ہالوں و مرغی کے فضلات کی مناسب تلفی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عزیز بھٹی زون، الفیصل ٹاؤن، ہربنس پورہ اور غازی آباد جیسے علاقوں میں خصوصی نگرانی اور طیاروں کی ٹیک آف و لینڈنگ کی گزرگاہوں پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے زور دیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مل کر فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ فضائی حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
**