ملزمہ مہرین اسلام آباد کی جیل میں تین سال گزار چکی ہے
قید کے دوران سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے ملزمہ کو ایوارڈ دیا تھا ، ملزمہ کا تفتیشی حکام کو بیان
ایوارڈ جیل میں سلائی کا کام کرنے پر دیا گیا تھا، ملزمہ مہرین
ملزمہ ماسی مہرین کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ اس پر لاہور میں بھی متعدد کیسز درج ہیں
دسمبر 2024 میں شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا
ملزمہ نے چائے میں نشہ آور دوا پلا کر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور گھر سے سونے کے زیورات ، کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئی تھی
ریسکیو 1122 کو رینجرز کے طرز پر آرمی کے زیر انتظام قومی ریلیف فورس بنانے کی تجویز
واردات مجموعی طور پر پینسٹھ لاکھ سے زائد تھی ، تفتیشی حکام
ملزمہ چوری کی واردات میں فیروز آباد تھانے میں گرفتار ہوئی تھی
اطلاع ملنے پر مدعیان وہاں گئے اور اسے شناخت کرلیا
ڈیفنس پولیس نے بھی مقدمے میں ملزمہ کی گرفتاری ڈال دی
ملزمہ فیروز آباد تھانے میں تین چوریوں کے مقدمات میں بھی گرفتار ہے،تفتیشی افسر
ملزمہ کلفٹن اور گذری میں بھی کروڑوں روپے کی وارداتوں میں کئی گھروں کا صفایاکرچکی ہے