گزشتہ روز ہمارا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، اور بدقسمتی سے ہم ہیکر کو فوری طور پر روکنے میں ناکام رہے۔ اس نے ہمارے تمام کانٹیکٹس کو ایک جذباتی پیغام بھیجا، جس میں ایک میڈیکل ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر 50 ہزار روپے کی فوری مالی مدد مانگی گئی۔
دوستوں اور کولیگز کی مدد سے تقریباً 10 گھنٹے بعد واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کروایا جا سکا، لیکن تب تک ہیکر ہمارے 3 قریبی رشتہ داروں سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے حاصل کر چکا تھا۔ چونکہ رقم جس جاز کیش نمبرز پر بھیجی گئی، وہ بلوچستان سے رجسٹرڈ تھے، اس لیے ہم قانونی طور پر فوری کوئی قدم نہیں اٹھا سکے۔
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حکومت کی کارکردگی
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ ایسے کسی بھی ہنگامی پیغام پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ شخص کے موبائل نمبر (SIM نمبر) پر کال کر کے تصدیق ضرور کریں، اور کم از کم ایک قریبی فیملی ممبر سے رابطہ کر کے اصل صورتحال جان لیں، تاکہ کسی بھی دھوکے سے بچا جا سکے۔
براہِ کرم اس پیغام کو آگے شیئر کریں تاکہ مزید لوگ محتاط رہی