سیاسی میدان

نیا سیاسی طوفان! الیکشن کمیشن نے نئی پارٹی رجسٹر کرلی

پاکستان کی سیاست میں نئی جماعت کی انٹری، الیکشن کمیشن نے رجسٹر کرلیا

ملکی سیاسی میدان میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ’’بہاولپور عوامی حقوق پارٹی‘‘ کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔ اس جماعت کی رجسٹریشن کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اس نئی رجسٹریشن کے بعد پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے۔ ’’بہاولپور عوامی حقوق پارٹی‘‘ کے قیام کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تسلیم کر لیا گیا ہے جبکہ پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق محمد سلمان مہتاب کو بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نئی جماعت کی سیاسی میدان میں آمد سے مقامی سیاست میں نئی سرگرمیوں اور ممکنہ تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔