اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور معاشی ضرب لگا دی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کر کے نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
یہ نئی قیمتیں یکم جولائی (آج) سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
حالیہ اضافے کے بعد عوامی حلقوں میں مہنگائی کے بڑھتے طوفان پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔