واد چوہدری

مئی کیسز: فواد چوہدری کی دستاویزات تک رسائی کی استدعا مسترد 9

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی دستاویزات کی فراہمی کی درخواست مسترد کر دی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز میں چالان اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کے لیے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کر دی۔

نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ فواد چوہدری نے عدالت میں مؤقف اپنایا تھا کہ انہیں 9 مئی کے واقعات میں بلاجواز اور حقائق کے برعکس نامزد کیا گیا ہے، اس لیے انہیں کیس کی مکمل دستاویزات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا دفاع مؤثر انداز میں کر سکیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی گئی۔