سعودی عرب نے پہلی بار غیر ملکیوں کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے دی ، معاشی انقلاب کی دستک

سعودی عرب نے پہلی بار غیر ملکیوں کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے دی ، معاشی انقلاب کی دستک

سعودی حکام نے ملک کی معیشت میں ہنگامہ برپا کرنے والا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی پہلی بار غیر ملکی افراد سعودیہ میں پراپرٹی خرید کر اس کے مالک بن سکیں گے ، اعلان کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سمیت اب سعودیہ میں کہیں بھی غیر ملکی اپنی جائیداد کے مالک بن سکیں گے

ًلازمی پڑہیں:- جڑواں شہروں کی سماجی شخصیت فرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ

یہ اقدام ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت ایک جدید سعودیہ کی تعمیر جاری ہے

معاشی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ سعودیہ میں غیر ملکی سرمایے کا سیلاب لے آئے گا اور پراپرٹی کی قیمت میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہوگی