خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کی حلف برداری روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق، جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے تناسب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے عبوری حکم میں ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعت تک مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لیا جائے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ جب تک کیس کی مزید سماعت نہیں ہوتی، مخصوص نشستوں پر منتخب افراد کی اسمبلی میں حلف برداری پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔