سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئے، صوبہ مزید سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوستوں کی مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلاناچاہتے ہیں، تحریک انصاف اپنا رویہ تبدیل کرے تو ان سے بات ممکن ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔
ًلازمی پڑہیں:- پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کا قیام – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک اور انقلابی قدم
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہے کسی سے دشمنی نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بدامنی، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ہم مسلح جتھوں کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے، مسلح جتھے کے اقدامات غیر شرعی اور غیر اسلامی ہیں، عوام ریاست کے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔