ترجمان کے مطابق ریلی کا آغاز شام 5 بجے ناظم آباد نمبر 7 سے ہوگا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچے گی۔
ریلی کا مقصد شہریوں پر زبردستی نئی نمبر پلیٹس مسلط کرنے اور پرانی پلیٹس پر جرمانوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
ًلازمی پڑہیں:- خواہش ہے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی آئے، مولانا فضل الرحمٰن
جماعت اسلامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی سہولت کے بجائے آمدنی بڑھانے کی اسکیم ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس اور شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ اور متبادل راستوں کے استعمال کی اپیل بھی کی گئی ہے۔