بھارت

بھارت سے جنگ میں پاکستان کو غیبی مدد! محسن نقوی نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، محسن نقوی کے چونکا دینے والے انکشافات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کو حیران کن طور پر غیبی مدد حاصل ہوئی تھی، جس کی مثالیں ناقابلِ یقین ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ بھارت نے پاکستانی ایئر بیس پر 11 میزائل داغے جہاں ہمارے 9 یا 11 طیارے موجود تھے، لیکن حیران کن طور پر تمام میزائل ایئر بیس سے باہر گرے اور کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جب بھارت کی جانب میزائل داغے تو ایک میزائل میں خرابی پیدا ہو گئی جس سے یہ خدشہ تھا کہ وہ بھارتی آبادی پر گر سکتا ہے، مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی اور وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر جا لگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ دونوں واقعات غیبی مدد کی واضح مثالیں ہیں جو اس نازک وقت میں پاکستان کے ساتھ تھیں۔