امریکی سینیٹر

ایران سے متعلق خبروں پر ٹرمپ کی وضاحت

ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا پیشکش کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ’’میں نے ایران کو کسی بھی قسم کی پیشکش نہیں کی، نہ ہی ان سے کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ’’ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔‘‘

یہ بیان امریکی سینیٹر کرس کونز کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔ ان دعووں کے مطابق مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اور اربوں ڈالر کی ممکنہ رعایت کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام پر پیچھے ہٹنے کی شرط شامل ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کے اس سخت مؤقف کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔