اپنا اکاؤنٹ بچائیں! انسٹاگرام اب غلطی سے بھی کر رہا ہے بلاک

اپنا اکاؤنٹ بچائیں! انسٹاگرام اب غلطی سے بھی کر رہا ہے بلاک

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق، انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سخت اقدامات تو کیے، مگر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی الگورتھم کی غلطی کے باعث سینکڑوں صارفین کے اکاؤنٹس غلط الزامات کی بنیاد پر مستقل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

ان متاثرہ صارفین میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے مونیٹائزڈ (پیسے کمانے والے) اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، جنہیں بغیر کسی اپیل کے موقع کے حذف کر دیا گیا۔ کچھ صارفین نے اس زیادتی کے خلاف آن لائن پٹیشنز کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

میٹا کے پلیٹ فارمز (انسٹاگرام و فیس بک) میں ایسی ویڈیوز اور تصاویر پر پابندی ہے جن میں بچوں کو کسی بھی قسم کی نازیبا، فحش یا رومانوی انداز میں پیش کیا گیا ہو۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق کئی ایسے اکاؤنٹس جن کے مواد میں ایسی کوئی واضح خلاف ورزی نہیں تھی، انہیں بھی بلاک کر دیا گیا۔

عوام کیلئے بری خبر! پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے

انسٹاگرام کا اے آئی سسٹم اکثر ماں بیٹے یا والد بیٹی جیسے رشتوں کے محبت بھرے لمحات کو بھی “مشکوک” مواد سمجھ کر چائلڈ پورنوگرافی کے زمرے میں لے آتا ہے، جس کے باعث صارفین کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کو اپنے نظام میں شفافیت اور انسانی مداخلت بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ معصوم افراد کی ڈیجیٹل زندگی متاثر نہ ہو۔