“اسرائیل مخالف نعروں پر امریکی ویزا کی پابندی، محکمہ خارجہ کا دوٹوک اعلان”
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو آئندہ امریکی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں ہونے والے سالانہ ’’گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول‘‘ میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ریپ میوزک گروپ “نی کیپ” (Kneecap) نے کنسرٹ کے دوران ’’فری فلسطین‘‘ (Free Palestine) اور ’’مرگ بر اسرائیلی فوج‘‘ (Death Death IDF) کے نعرے لگائے۔
امریکی حکام کے مطابق، ایسے مظاہروں اور نعروں کو اشتعال انگیزی تصور کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق، امریکا اپنی خارجہ پالیسی اور اتحادیوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانیے کی اجازت نہیں دے گا۔