افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق کردی

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔


افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے افغانستان پہلے ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔